آئی جی پنجاب کا ستو کتلہ لاہور میں جائیداد تنازع پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بہن کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب، ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے لاہور کے علاقے ستو کتلہ میں جائیداد تنازع پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بہن کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 488 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Wednesday, October 12, 2022