پاکپتن اوکاڑہ میں مقابلے ، سب انسپکٹر شہید 2 اہلکار زخمی 5 ڈاکو ہلاک

Oct 12, 2022

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ڈاکوؤں سے کراس فائرنگ میں شہید ہونے والے پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر محمدسرور اکرم کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ محمد سرور اکرم جیسے فرض شناس اور بہادر افسران و اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ محمد سرور اکرم نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا، پاکستانی قوم اور محکمہ پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شہید کی فیملی اور کم سن بیٹے کا بھرپور خیال رکھا جائے گا اور زندگی کے کسی موقع پر پنجاب پولیس انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

محمد سرور اکرم نے سوگوران میں بوڑھی والدہ، بیوہ اور ایک 2 سالہ بیٹا اذان چھوڑا ہے۔ محمد اکرم شہید کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈی پی او آفس پاکپتن میں ادا کی گئی جس میں آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن سمیت ضلعی پولیس کے دیگر افسران شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد محمد سرور اکرم شہید کی تدفین آبائی علاقے قبولہ شریف عارفوالہ میں پورے اعزاز کے ساتھ کی گئی