ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول محمد ریاض نذیر گاڑا کے حکم پر پی ایچ پی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کا عمل مکمل کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول محمد ریاض نذیر گاڑا  کے حکم پر پی ایچ پی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کا عمل مکمل کیا گیا۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی سرفراز احمد فلکی کی ہدایت پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز عثمان اعجاز باجوہ کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 174 ہیڈ کنسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ محکمانہ پروموشن  کے لیے کل 176 کیسز کو زیر غور لایا گیا  جن میں سے 174 ہیڈکنسٹیبلزکو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ 2 ہیڈ کنسٹیبلز کو مختلف وجوہات کی وجہ سے ڈیفر کیا گیا۔ چئیر مین پروموشن کمیٹی ایس ایس پی پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز عثمان اعجاز باجوہ نے کہا ہے کہ ڈیفر ہونے والے افسران کی آسامیاں محفوظ ہیں۔ جن کے کیسز کو اگلی ڈی پی سی میٹنگ میں زیر غور لایا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول محمد ریاض نذیر گاڑا نے ترقی یاب ہونے والے افسران کو مبارکباد دی اور آئندہ دل جمعی اور دیانت داری کے ساتھ محکمانہ فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی.

(پریس ریلیز)

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, October 11, 2022