آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا گوجر خان راولپنڈی میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب،سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے گوجر خان راولپنڈی میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اورانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے.
(ہینڈ آؤٹ 486 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************
Press Release Date:
Tuesday, October 11, 2022