پنجاب پولیس بھی سموگ کی روک تھام کے لیے متحرک،آئی جی پنجاب کی انسدادی اقدامات تیزکرنے کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات

پنجاب پولیس بھی سموگ کی روک تھام کے لیے متحرک،آئی جی پنجاب کی انسدادی اقدامات تیزکرنے کیلئے فیلڈ افسران کو ہدایات
 
 فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے پر دفعہ 144 نافذ ہے، عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب
 
آر پی اوز، ڈی پی اوز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ آئی جی پنجاب
 
صوبہ بھرمیں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں، کھیتوں میں آگ لگانے پرفوری کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب
 
آئی جی پنجاب کی لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سی ٹی او لاہور کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت
 
سموگ کے انسانی صحت اور ماحول پر ہونے والے اثرات بارے شہریوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔ آئی جی پنجاب
 
 -انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کے حوالے سے بھرپور کاروائیاں جاری رکھیں اور شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔آئی جی پنجاب نے سموگ کی روک تھام کیلئے انسدادی اقدامات تیزکرنے کے لیے فیلڈ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے سدباب کیلئے پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات سمیت دیگر ادارے مل کر کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور کوشاہرات پرزیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت دی۔ انہو ں نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑ کر سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور سپروائزری افسران خود فیلڈ میں نکل کر اینٹی سموگ مہم کے حوالے سے کاروائیوں کی مانیٹرنگ کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ  فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے پر دفعہ 144 نافذ ہے، عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اورہر ضلع میں ہونے والی کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر قانون توڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور صوبہ بھرمیں سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں، فیکٹریوں، کھیتوں میں آگ لگانے پر سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں انسداد سموگ کے حوالے سے جاری اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سموگ کے خاتمے کیلئے اس کا سبب بننے والے عوامل کی روک تھام،احتیاطی تدابیراختیار کرنااور عوامی آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے لہذا سموگ کے انسانی صحت اور ماحول پر ہونے والے اثرات بارے شہریوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے اور پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں اپنا متحرک کردار ادا کرے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہری اپنے گردونواح پر نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد یا سرگرمیوں بارے 15پر اطلاع دیں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے اقدامات میں سرکاری اداروں کی ہر ممکن معاونت کریں

(ہینڈ آؤٹ 485 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, October 11, 2022