آٹھ افراد کے قاتل کو گرفتار کر نیوالے کا نسٹیبل کو شاباش

Oct 11, 2022

نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے شیخوپورہ میں آٹھ افراد کے قاتل کو گرفتار کرنے والے لاہور پولیس کے کانسٹیبل ظفر اقبال کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل ظفر اقبال کو اپنے دفتر مدعو کیا، فرض شناسی اور بہادری کے مثالی مظاہرے پر کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام دیااور تعریفی سند سے بھی حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل ظفر اقبال کی بہادری قابل ستائش ہے، اورظفر اقبال جیسے جوان پوری فورس کیلئے قابل فخر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس حقیقت میں کانسٹیبل ظفر اقبال جیسے فرض شناس اور بہادر جوانوں کی فورس ہے اور اس فورس کے ہزاروں جوان شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض شب و روز مصروف عمل رہتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی محکمہ پولیس میں ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جبکہ غفلت یا غیر ذمہ داری پر قصورواران کا کڑا احتساب بھی کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شیخوپورہ کے ہیچڑ گاؤں میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں تھانہ نارنگ کے عملہ کی مجرمانہ غفلت ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا گیا ہے اور تھانہ نارنگ کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کومعطل کرنے کے بعد گرفتاربھی کیا جا چکا ہے۔

(روز نامہ سٹی42)

****************