آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی شیخوپورہ میں آٹھ افراد کے قاتل کو گرفتار کرنے والے کانسٹیبل ظفر اقبال کو شاباش

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی شیخوپورہ میں آٹھ افراد کے قاتل کو گرفتار کرنے والے کانسٹیبل ظفر اقبال کو شاباش
 
آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل ظفر اقبال کو اپنے دفتر مدعو کیا، فرض شناسی پر شاباش دیتے ہوئے نقد انعام دیا۔
 
تھانہ لاری اڈہ لاہور میں تعینات کانسٹیبل ظفر اقبال نے ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے رات تین بجے آٹھ افراد کے قاتل کو گرفتار کیا۔
 
پنجاب پولیس حقیقت میں کانسٹیبل ظفر اقبال جیسے فرض شناس اور بہادر جوانوں کی فورس ہے۔ آئی جی پنجاب
 
فرائض میں غفلت پر سزا اور فرض شناسی پر حوصلہ افزائی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ آئی جی پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے شیخوپورہ میں آٹھ افراد کے قاتل کو گرفتار کرنے والے لاہور پولیس کے کانسٹیبل ظفر اقبال کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل ظفر اقبال کو اپنے دفتر مدعو کیا، فرض شناسی اور بہادری کے مثالی مظاہرے پر کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام دیااور تعریفی سند سے بھی حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل ظفر اقبال کی بہادری قابل ستائش ہے، اورظفر اقبال جیسے جوان پوری فورس کیلئے قابل فخر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس حقیقت میں کانسٹیبل ظفر اقبال جیسے فرض شناس اور بہادر جوانوں کی فورس ہے اور اس فورس کے ہزاروں جوان شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض شب و روز مصروف عمل رہتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی محکمہ پولیس میں ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جبکہ غفلت یا غیر ذمہ داری پر قصورواران کا کڑا احتساب بھی کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شیخوپورہ کے ہیچڑ گاؤں میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں تھانہ نارنگ کے عملہ کی مجرمانہ غفلت ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا گیا ہے اور تھانہ نارنگ کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں کومعطل کرنے کے بعد گرفتاربھی کیا جا چکا ہے اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں انکے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فرائض میں غفلت پر سزا اور فرض شناسی پر حوصلہ افزائی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور پنجاب پولیس اسی جذبے کے تحت فرائض کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 483 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 
 

 
 
Press Release Date: 
Monday, October 10, 2022