صوبہ بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر آئی جی پنجاب کی پولیس فورس کو شاباش

صوبہ بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر آئی جی پنجاب کی پولیس فورس کو شاباش
 
پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں منعقدہ 2400 جلوسوں اور 1447 محافل کے سکیورٹی فرائض احسن انداز میں ادا کئے۔ آئی جی پنجاب
 
 لاہورپولیس، ٹریفک پولیس،آرپی اوز، ڈی پی اوز،سیف سٹی اتھارٹی،اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام فورس کو شاباش دیتا ہوں۔ آئی جی پنجاب
 
 سکیورٹی انتظامات کے دوران بہترین تعاون پر تمام اضلاع کی امن کمیٹیوں اور علمائے اکرام کا بھی مشکور ہوں۔ آئی جی پنجاب
 
پنجاب پولیس مستقبل میں قومی و مذہبی تہواروں پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گی۔ آئی جی پنجاب
 
-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے صوبہ بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں منعقدہ 2400 جلوسوں اور 1447 محافل کے سکیورٹی فرائض احسن انداز میں ادا کئے جس کے باعث شہریوں نے پر سکون انداز میں سرکار کائنات رحمتہ اللعالمین ﷺ کے جشن ولادت کی تقریبات سجائیں۔ آئی جی پنجاب نے لاہورپولیس، ٹریفک پولیس،آرپی اوز، ڈی پی اوز،سیف سٹی اتھارٹی،اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام فورس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پوری فورس کا مشکور ہوں جنہوں نے فیلڈ اور دفاتر میں اپنے فرائض سر انجام دئیے۔آئی جی پنجاب نے سکیورٹی انتظامات کے دوران بہترین تعاون پر تمام اضلاع کی امن کمیٹیوں اور علمائے اکرام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ پنجاب پولیس مستقبل میں قومی و مذہبی تہواروں پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس اور محفلوں کیلئے پنجاب پولیس نے خصوصی انتظامات  کئے اور مجموعی طور پر 72 ہزار سے زائد اہلکار، افسران و والنٹئیرز نے مساجد، شاہرات اور بازاروں سمیت دیگر مقامات پر سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔ سنٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم سے تمام اضلاع میں منعقدہ جلوسوں اور محافل کے اوقات کار اور سکیورٹی کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا تی رہی جبکہ تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر بھی کنٹرول روم بھی فعال رہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع اور حساس مقامات میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند رہی ۔ صوبائی دارالحکومت میں سیف سٹی کیمروں مانیٹرنگ کی گئی جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ علمائے کرام کے تعاون سے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا جبکہ فیلڈ افسران ضلعی سطح پر قائم امن کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن کے ذریعے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا۔

(ہینڈ آؤٹ 482 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, October 10, 2022