شیخوپورہ میں 8 افراد کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ/آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا سخت ایکشن

شیخوپورہ میں 8 افراد کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ/آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا سخت ایکشن
 
پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، تھانہ نارنگ کے عملے کی غفلت ثابت،سنگین غفلت کے مرتکب پانچوں پولیس اہلکار گرفتار
 
آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر آر پی او شیخوپورہ نے نارنگ میں جاکر انکوائری مکمل کی۔
 
آئی جی پنجاب نے انکوائری رپورٹ کے بعد معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔
 
گرفتار اہلکاروں میں ایس ایچ او نارنگ انسپکٹر عبد الوہاب، اے ایس آئی محمد لطیف، مشتاق احمد، محمد رفیع اور محرر عمار الحسن شامل۔
 
پنجاب پولیس میں جزا و سزا کا عمل نافذ کر رہے ہیں،مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آئی جی فیصل شاہکار
 
ملزم سے تفتیش کا عمل جاری، مقتولین کے خاندانوں کو انصاف دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ آئی جی پنجاب
 
-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے افسوس ناک واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ میں سنگین غفلت ثابت ہونے پرایس ایچ او نارنگ سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس میں جزا و سزا کا عمل نافذ کر رہے ہیں اور مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کو کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے، مقتولین کے خاندانوں کو انصاف دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کیس کی تفتیش کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے قاتل سمیت ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ کے گاؤں ہیچڑ میں آٹھ افراد کے قتل کے واقعہ کے حوالے سے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں 8 افراد کی ہلاکت کا افسوسناک واقع پر آئی جی پنجاب نے سخت ایکشن لیا اور سنگین غفلت کے مرتکب پانچوں پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتاری کرلیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر آر پی او شیخوپورہ نے نارنگ میں جاکر انکوائری مکمل کی،پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، تھانہ نارنگ کے عملے کی غفلت ثابت ہوگئی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے ملزم فیض رسول کے لوگوں کو زخمی کرنے کی چند روز قبل اطلاع کی تھی۔تھانہ نارنگ کے عملے نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔آئی جی پنجاب نے انکوائری رپورٹ کے بعد معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔آئی جی پنجاب کے حکم پر تھانہ نارنگ کے ایس ایچ او سمیت پانچوں اہلکار گرفتارکر لئے گئے۔ گرفتار اہلکاروں میں ایس ایچ او نارنگ انسپکٹر عبد الوہاب، اے ایس آئی محمد لطیف، مشتاق احمد، محمد رفیع اور محرر عمار الحسن شامل ہیں۔ پانچوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے آرپی او شیخوپورہ کو ہدایت کی کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے اور ذمہ داران اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ چند اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے پوری فورس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے  غیر ذمہ دارعناصر کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 481 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 
Press Release Date: 
Monday, October 10, 2022