بادامی باغ تھانہ لاہور میں زیر حراست ملزم سے غیر انسانی سلوک کرنے اور ویڈیو بنانے کا افسوسناک واقعہ

بادامی باغ تھانہ لاہور میں زیر حراست ملزم سے غیر انسانی سلوک کرنے اور ویڈیو بنانے کا افسوسناک واقعہ
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا نوٹس، ایس ایچ او بادامی باغ معطل
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے ایس ایس انویسٹی گیشن لاہور کو واقعہ کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا۔
انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
ایسے افسوسناک واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ آئی جی پنجاب

۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے تھانہ بادامی باغ لاہور میں زیر حراست ملزم سے غیر انسانی سلوک کرنے اور ویڈیو بنانے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لاہور پولیس نے اس واقعہ میں ملوث  ایس ایچ او بادامی باغ کو فوری طور پر معطل کردیا ہے آئی پنجاب فیصل شاہکار نے ایس ایس انویسٹی گیشن لاہور کو واقعہ کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 474 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, October 6, 2022