آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺکی محافل اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے 1447محافل اور 2400جلوس نکا لے جائیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس
محافل اور جلوس کی سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر72ہزار سے زائد اہلکار، افسران اور والنٹئیرز فرائض سر انجام دیں گے۔
صوبائی دارالحکومت میں 122محافل اور223 جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 6ہزار سے زائد اہلکار، افسران اور والنٹئیرز تعینات ہونگے۔
آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے۔آئی جی پنجاب
صوبے کے کسی ضلع میں بھی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
آر پی اوز اور ڈی پی اوز خود فیلڈ میں نکل کر بڑی محافل اورحساس جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ آئی جی پنجاب
-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے صوبے کے تمام اضلاع میں سجائی جانے والی محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت بھرپور انتظامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اے کیٹیگری کے جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں بہترین انتظامات کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ سکیورٹی انتظامات کے دوران جاری کردہ ایس او پیز کی پاسداری پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے جبکہ صوبے کے کسی ضلع میں بھی لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام اضلاع میں مقامی امن کمیٹیوں اور علمائے دین کے ساتھ کوارڈی نیشن سے سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں جبکہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز خود فیلڈ میں نکل کر بڑی محافل اورحساس جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حساس اضلاع میں جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس لازمی استعمال کئے جائیں اور اہم مساجد، درباروں، بازاروں اور مذہبی مقامات کے گردو نواح میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں۔آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات جشن عید میلاد النبیﷺ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو جاری کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے صوبہ بھر میں اے، بی اور سی کیٹیگری کی 1447محافل اور 2400جلوس نکا لے جائیں گے جن کی سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر72ہزار سے زائد اہلکار، افسران اور والنٹئیرز فرائض سر انجام دیں گے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر122محافل اور223جلوس نکالے جائیں گے جن کی سکیورٹی کیلئے 6ہزار سے زائد اہلکار، افسران اور والنٹئیرز فرائض سر انجام دیں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تمام تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے سنٹرل پولیس آفس سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 473 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************