آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس۔
آئی جی پنجاب کا دفتری امور کی بہتری کیلئے مختلف اختیارات کو برانچز و یونٹس سربراہوں کو تفویض کرنے پر غور
اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے سے پیشہ وارانہ امور کی بروقت ادائیگی کرنے میں مدد ملے گی۔ آئی جی پنجاب
اجلاس میں لیگل، ویلفیئر، آپریشنز، اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر برانچز کی جاب ڈسکرپشن میں ترامیم کی گئیں۔
پنجاب پولیس کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں خواتین افسران اور رینکر افسران نے شرکت کرتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔
زیر بحث امور کو افسران کی تجاویز کے مطابق اپ گریڈ کرکے فیصلہ سازی کیلئے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ دفتری امور کی تیز رفتار انجام دہی اور بہتر ورک مینجمنٹ کیلئے اختیارات کو مختلف برانچوں و یونٹس کے سربراہان کو تفویض کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے سے پیشہ وارانہ امور کی بروقت ادائیگی میں مدد ملے گی اور پبلک سروس ڈلیوری کا عمل بھی مزید بہتر ہو جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیا جائے اور باقی رہ جانے والے تمام امور پر باہمی مشاورت سے جلد از جلد فیصلہ سازی کا عمل مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں مختلف برانچوں کے اختیارات اور فرائض سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سینئر افسران نے زیر بحث امور بارے اپنی تجاویز اور مشاہدات پیش کئے جس پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس میں لیگل، ویلفیئر، آپریشنز، اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر برانچز کی جاب ڈسکرپشن میں ترامیم کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امور کو افسران کی تجاویز کے مطابق اپ گریڈ کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ پنجاب پولیس کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں خواتین افسران اور رینکر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے زیر بحث امور کے حوالے سے اپنے مشاہدات کی بنیاد پر تجاویز  پیش کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، کمانڈنٹ پی سی، سی سی پی او لاہور نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی اتھارٹی اور ڈی آئی جیز بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 472 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Wednesday, October 5, 2022