آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کا دورہ، چھانگا مانگا ریسٹ ہاؤس میں شیخورہ ریجن کے اجلاس کی صدارت کی

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کا دورہ، چھانگا مانگا ریسٹ ہاؤس میں شیخورہ ریجن کے اجلاس کی صدارت کی۔۔۔
آئی جی پنجاب نے تھانہ سٹی اور صدر چونیاں کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، چھانگا مانگا ریسٹ ہاؤس میں شہدائے پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انکے سوالات کے جوابات دئیے۔
شیخوپورہ ریجن میں نفری کی کمی کو پوراکرنے کیلئے بھرتی کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب
تحصیل چونیاں اور پتوکی کے شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مرکز کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
جرائم کی شرح کو مزید کم کرنے کیلئے تفتیش میں بہتری اور گشت کے نظام کو موثر بنانے سمیت دیگر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
بچوں اور خواتین پر تشدد، اغواء اورزیادتی کے واقعات میں زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب
منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ ریجن میں منظم جرائم کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران فیلڈ میں جاکر فورس کی پرفارمنس اور کرائم کنٹرول اقدامات کا خود جائزہ لیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بچوں اور خواتین پر تشدد، اغواء اورزیادتی کے واقعات میں زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے اورمنشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شیخوپورہ ریجن میں نفری کی کمی کو پوراکرنے کیلئے بھرتی کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے۔آئی جی پنجاب نے تحصیل چونیاں اور پتوکی کے شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس خدمت مرکز کے قیام کی ہدایت جاری کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جرائم کی شرح کو کم کرنے کیلئے تفتیش میں بہتری اور گشت کے نظام کو موثر بنانے سمیت دیگر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کی بہترین ویلفیئر اور استعداد کار میں اضافہ کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے، کرائم کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پتوکی زیادتی کیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے آج چھانگا مانگا ریسٹ ہاؤس میں شیخوپورہ ریجن کے اجلاس کی صدارت اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو قصور کی تحصیل چونیاں آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آر پی او ڈاکٹر انعام وحید،ڈی پی او قصورصہیب اشرف اور دیگر افسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا۔ آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات میں بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پنجاب نے تھانہ سٹی اور صدر چونیاں کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ آئی جی پنجاب نے چھانگا مانگا ریسٹ ہاؤس میں شہدائے پولیس کی فیملیز سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ ریجن کے تمام افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا ہر جوان اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کرے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ پنجاب پولیس میں جزا اور سزا کو یقینی بنایا جا رہا ہے اورکرپٹ عناصر کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہدائے پولیس کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران واہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکی مشکلات حل کریں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس دربار کے دوران اہلکاروں کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ چھانگامانگا ریسٹ ہاؤس میں شیخوپورہ ریجن کی کارکردگی کے اجلاس میں آر پی او شیخوپورہ نے قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے اضلاع میں جرائم کنٹرول اور پولیس ٹیموں کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اجلاس کے بعد چھانگا مانگا ریسٹ ہاؤس میں آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کی اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انکے سوالات کے جوابات دئیے۔

 

(ہینڈ آؤٹ 471 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, October 4, 2022