آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں مبینہ تشدد سے زیر حراست نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب،میڈیکل رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں واقعہ کی شفاف انکوئری کا حکم
لاہور پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد متعلقہ ایس ایچ او اور دو اہلکاروں کو حراست میں لے لیا، مزید کارروائی جاری۔
دوران حراست تشدد یا ہلاکت کسی صورت قبول نہیں،ایسے واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں پولیس کی زیر حراست مبینہ تشدد سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں واقعہ کی شفاف انکوئری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ انکوائری کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق متوفی کے والد کی درخواست پر ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ لاہور پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد متعلقہ ایس ایچ او اور دو اہلکاروں کو حراست میں لے لیااور مزید کارروائی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ دوران حراست ملزمان پر تشدد یا ہلاکت کسی صورت قبول نہیں، ایسے واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 470 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
**************************