Oct 02, 2022
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے وہاڑی کے علاقہ بورے والہ میں دوران ڈکیتی دو خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او وہاڑی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے، تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے مرتکب ملزم کسی رعائیت کے مستحق نہیں اور ایسے کیسز میں زیرو ٹالرینس کے تحت ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
(روزنامہ جناح)
**************