انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکارنے وہاڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں علی لیاقت نامی نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کو عہدے سے ہٹا نے، ڈی ایس پی صدروہاڑی سعادت علی کو معطل اوروہاڑی پولیس کے 6 اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر وہاڑی کے 6 اہلکاروں نے ماچھی والا کی حدود میں جعلی مقابلے میں علی لیاقت نامی شہری کو ہلاک کیا تھا، مقتول علی لیاقت کے والدین نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کرانے کی اپیل کی تھی۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او ملتان نے اس واقعہ کی انکوائری کی تھی جس کی روشنی میں آئی جی پنجاب نے ڈی پی او وہاڑی، ڈی ایس پی صدر وہاڑی اور 6 اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
(روز نامہ ایکسپریس)
***************