آئی جی پنجاب نے کنٹرول روم سے اسٹیڈیم کے اندر تماشائیوں کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیا ۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ ، پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کےفائنل میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب نے کنٹرول روم سے اسٹیڈیم کے اندر تماشائیوں کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیا ۔

فائنل میچ کی سکیورٹی کیلئے خصوصی لائحہ عمل اپنایا گیا ہے، سکیورٹی کو تین سے بڑھا کر چار درجاتی کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب

اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ فیصل شاہکار

کسی بھی مشکوک سرگرمی پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب

لاہور پولیس کے 12 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ فیصل شاہکار

تماشائیوں کی بحفاظت واپسی اور ٹیموں کی ہوٹلز منتقلی تک پولیس جوان مکمل ہائی الرٹ رہیں گے۔ آئی جی پنجاب

  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے کنٹرول روم سے اسٹیڈیم کے اندر تماشائیوں کی نگرانی کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔ آئی جی پنجاب نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کی سکیورٹی کیلئے خصوصی لائحہ عمل اپنایا گیا ہے اور ہائی پروفائل میچ کے پیش نظر سکیورٹی کو تین درجاتی سے بڑھا کر چار درجاتی کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور پولیس کے 12 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جو میچ کے اختتام پر تمام تماشائیوں کی بحفاظت واپسی اور ٹیموں کی ہوٹلز منتقلی تک پولیس جوان مکمل ہائی الرٹ فرائض سر انجام دیتے رہیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار و ٹریفک وارڈنز رات گئے تک ڈیوٹی پر مامور رہیں گے تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کرکٹ شائقین فائنل میچ سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں اور شائقین اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی جی پنجاب کو اسٹیڈیم میں کئے گئے خصوصی انتظامات بارے بریفنگ دی۔

(ہینڈ آؤٹ 468 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Sunday, October 2, 2022