قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا فائنل میچ ، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے حکم پر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے ہائی الرٹ انتظامات یقینی بنائے ۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا فائنل میچ ، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے حکم پر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے ہائی الرٹ انتظامات یقینی بنائے

کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور بین الاقوامی مہمانوں کی سکیورٹی مزید سخت ، اسٹیڈیم کے اردگرد سکیورٹی کو تین سے بڑھا کر چار درجاتی کر دیا گیا۔

میچ سکیورٹی پر 12 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہے۔  شہر بھر میں سکیورٹی مزید سخت رہی ، لاہور پولیس نے 1800 مزید اہلکار تعینات کئے ۔

اسٹیڈیم کے گردونواح میں پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کیا گیا ، شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم انٹری سے قبل سکیورٹی چیک سے گزارا گیا۔

پولیس اہلکار اور وارڈنز میچ کے اختتام کے بعد بھی رات گئے تک ڈیوٹی پر مامور رہے ۔آئی جی پنجاب

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میچ کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات ہائی الرٹ رہے ۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور پولیس نے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور بین الاقوامی مہمانوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد سکیورٹی کو تین درجاتی سے بڑھا کر چار درجاتی کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر شہر بھر میں سکیورٹی مزید سخت رہی اور  لاہور پولیس کے 1800 مزید اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کے گردونواح میں پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے گشت میں اضافہ کر دیا جائے جبکہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور پولیس کے 12 ہزار سے زائد اہلکار و افسران سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے اور میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو قذافی اسٹیڈیم انٹری سے قبل بھی سکیورٹی چیک سے گزارا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکنگ اسٹینڈز پر بھی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے کیلئے  ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات رہی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس اہلکار اور وارڈنز میچ کے اختتام کے بعد بھی رات گئے تک ڈیوٹی پر مامور رہے اور شائقین کرکٹ نے سکیورٹی پر مامور عملے سے بھرپور تعاون یقینی بنایا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ پنجاب پولیس کرکٹ میچز کے سکیورٹی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے مستقبل میں بھی ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی ۔۔

(ہینڈ آؤٹ 467 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Sunday, October 2, 2022