آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ، ڈی پی او وہاڑی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم دینے کا حکم

آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ، ڈی پی او وہاڑی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم دینے کا حکم
ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے ، قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب 
خواتین پر تشدد اور زیادتی کے مرتکب ملزم کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے وہاڑی کے علاقہ بورے والہ میں دوران ڈکیتی دو خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او وہاڑی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے، تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے مرتکب ملزم کسی رعائیت کے مستحق نہیں اور ایسے کیسز میں زیرو ٹالرینس کے تحت ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

(ہینڈ آؤٹ 466 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Saturday, October 1, 2022