پنجاب پولیس کا ایک اور فرزند فرض کی راہ میں شہید، نماز جنازہ پولیس لائنز رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی۔

پنجاب پولیس کا ایک اور فرزند فرض کی راہ میں شہید، نماز جنازہ پولیس لائنز رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی۔
گزشتہ شب رحیم یار خان تھانہ بھونگ کے علاقہ میں کچے کے ڈاکوؤں نے چھپ کر پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد اکبر شہید جبکہ اے ایس آئی اعجاز النبی، کانسٹیبلان اظہر حسین، نجم اور ڈرائیور نوید زخمی ہوئے۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کانسٹیبل محمد اکبر کو خراج تحسین، محمد اکبر جیسے بہادر شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب
شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کا ہر ممکن تحفظ اور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی شہید کے لواحقین کی بہترین ویلفیئر اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت
نماز جنازہ میں ڈی پی او رحیم یار خان، ڈی پی او بہاولپور، چولستان رینجرز کے سیکٹر کمانڈر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت مختلف سکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
کانسٹیبل محمد اکبر شہید نے سوگواران میں بوڑھے والدین، بیوی ایک بیٹا، تین بیٹیاں اور ایک چھوٹی بہن چھوڑی ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد اکبر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کانسٹیبل محمد اکبر جیسے بہادر شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اورپنجاب پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کانسٹیبل محمد اکبر نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا ہے اور شہداء کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پنجاب پولیس عوام کی جان و مال کے ہر ممکن تحفظ اور سماج دشمن عناصر کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل رہے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہید کے لواحقین کی بہترین ویلفیئر اورڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیا ت فراہمی کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی او رحیم یار خان ذاتی نگرانی میں شہید کانسٹیبل کے لواحقین اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانسٹیبل محمد اکبر کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا ایک اور فرزند فرض کی راہ میں شہید ہوا ہے جس کی نماز جنازہ پولیس لائنز رحیم یار خان میں ادا کر دی گئی،گزشتہ شب رحیم یار خان تھانہ بھونگ کے علاقہ میں کچے کے ڈاکوؤں نے چھپ کر پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی۔گھات لگائے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد اکبر شہید ہو گئے جبکہ حملہ میں اے ایس آئی اعجاز النبی، کانسٹیبلان اظہر حسین، نجم اور ڈرائیور نوید زخمی ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق سمیت دیگر افسران کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے کانسٹیبل محمد اکبر شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ رحیم یار خان پولیس لائنز میں ہونے والی نماز جنازہ میں ڈی پی او رحیم یار خان، ڈی پی او بہاولپور، چولستان رینجرز کے سیکٹر کمانڈر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت مختلف سکیورٹی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ شہید کانسٹیبل محمد اکبر کے جسد خاکی کو تدفین کیلئے صادق آباد کے قریب آبائی علاقے چوک بہادر پور لے جایا گیا جہاں عبدالواحد قبرستان میں دوبارہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈی پی او رحیم یارخان سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ کانسٹیبل محمد اکبر شہید نے سوگواران میں بوڑھے والدین، بیوی، ایک بیٹا، تین بیٹیاں اور ایک چھوٹی بہن چھوڑی ہیں۔
قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق،ڈی آئی جی ایڈمن چوہدری محمد سلیم نے ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ ہسپتال میں زیر علاج زخمی اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق سمیت دیگر افسران نے کانسٹیبل اکبر شہید کے ورثاء سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا۔ڈی پی اورحیم یار خان اختر فاروق نے کہاکہ پولیس کچہ میں ڈاکوؤں کی تلاش میں ناکہ بندی، سرچ آپریشن اور حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے کہاکہ کچہ میں ڈاکوؤں کے منطقی انجام تک پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

(ہینڈ آؤٹ 461 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Friday, September 30, 2022