آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ۔
آئی جی پنجاب نے پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب نے اسٹیڈیم میں قائم کنٹرول روم کیمروں سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انگلش کرکٹ ٹیم کو 17 سال بعد لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ آئی جی پنجاب
ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لیے سکیورٹی کے فورل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب
کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور دیگر سٹاف کو اسٹیٹ گیسٹ سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب
لاہور پولیس کے ساڑھے 8 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب کی سی ٹی او لاہور کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت
کسی راستے کو غیر ضروری طور پر بند نہ کیا جائے، اضافی وارڈنز ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ آئی جی پنجاب
-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ لاہور میں پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے تینوں میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ میچز سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوسکیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور دیگر سٹاف کو اسٹیٹ گیسٹ سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ میچز کے دوران ٹیموں کے ساتھ ساتھ کرکٹ شائقین کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے گے ہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ میچز کی سکیورٹی کیلئے لاہور میں شاہرات پر موجود سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے بھرپور استفادہ کیا جائے جبکہ ڈولفن، پیرو اور دیگر سکیورٹی ٹیمیں ہوٹل اور اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں پٹرولنگ جاری رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ میچز کے دوران کرکٹ اسٹیڈیم، ہوٹل اور روٹس سے ملحقہ شاہرات پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کیلئے سی ٹی او لاہورموثر حکمت عملی کے تحت بہترین انتظامات یقینی بنائیں، کسی راستے کو غیر ضروری طور پر بند نہ کیا جائے، اضافی وارڈنز ڈیوٹی پر موجود رہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین بالخصوص فیملیز کی سہولت کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں اور غیر ملکی شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کو بھی مد نظر رکھا جائے تاکہ وہ کرکٹ مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پاکستان سے امن و محبت کا پیغام لے کر واپس جائیں۔ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے آج قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کے اچانک دورے کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ لاہور پولیس کے ساڑھے 8 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور ٹیموں کے روٹس، ہوٹلز اور اسٹیڈیم کے اندر و باہر سیف سٹی نیٹ وک سمیت سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی تینوں میچز کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی آمدورفت کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت انتظامات کئے جائیں۔

