Sep 28, 2022
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکارنے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون سرگودھا کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں ، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(روز نامہ انصاف)
************