آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا سرگودھا میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔۔
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکارنے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ959 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************