نئی چیک پوسٹوں کے قیام اور گاڑیوں کی فراہمی سے شاہرات پر پٹرولنگ میں اضافہ اور ہائی وے کرائم میں مزید کمی آئے گی۔ آئی جی پنجاب
وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پی ایچ پی فورس کا الاؤنس پنجاب پولیس کے برابرکرنے سے اہلکاروں کے مورال میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی جی پنجاب
پی ایچ پی نے رواں برس کے دوران مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانون شکنوں کے خلاف 6355مقدمات درج کئے۔
اسلحہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر925مقدمات درج، ملزمان کے قبضے سے43کلاشنکوف سمیت893ہتھیار برآمد کئے گئے۔
874اشتہاری ملزمان، 630عدالتی مفروران سمیت مجموعی طور پر22630ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی
منشیات کے خلاف 1183مقدمات درج،206کلوگرام ہیروئن،109کلوگرام چرس،10کلوگرام افیون اور13360لٹر شراب برآمد
شاہرات پر پٹرولنگ کا نظام مزید بہتر کرنے کیلئے 88نئی چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی
آئی جی پنجاب کا شاہرات پر حادثات کی روک تھام کیلئے پی ایچ پی کو پیشہ ورانہ فرائض مزید تندہی سے ادا کرنے کی ہدایت
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت پنجاب ہائی وے پٹرول کے پیشہ ورانہ امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس
لاہور26ستمبر۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پی ایچ پی فورس کا الاؤنس پنجاب پولیس کے برابرکرنے سے اہلکاروں کے مورال میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ نئی پٹرولنگ گاڑیوں اور جدیدوسائل کی فراہمی سے پی ایچ پی کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی جبکہ نئی چیک پوسٹوں کے قیام سے شاہرات پر پٹرولنگ میں اضافہ اور ہائی وے کرائم میں مزید کمی آئے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شاہرات پر حادثات کی روک تھام کیلئے پی ایچ پی ٹیمیں اپنے فرائض مزید تندہی سے ادا کرنے کریں اور اوور اسپیڈنگ، غیر قانونی نمبر پلیٹس سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں موجود دریائی چیک پوسٹوں کی انسپکشن اور کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے، موٹر بوٹس پر پٹرولنگ کا عمل جاری رکھا جائے۔ا ٓئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے کی تمام ہائی ویز پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ر ہیں اور اپنے بیٹ ایریاز میں فرسٹ رسپانس فورس کے فرائض بھی تندہی سے ادا کر یں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بیٹ پٹرولنگ کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات پنجاب ہائی وے پٹرول کے پیشہ ورانہ امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت افسران کو جاری کیں۔
دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑانے رواں برس کے دوران پی ایچ پی کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کی تمام شاہرات پر پٹرولنگ کا نظام مزید بہتر کرنے کیلئے 88نئی چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے کہا کہ پی ایچ پی نے رواں برس کے دوران مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانون شکنوں کے خلاف 6355مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلحہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر925مقدمات درج، ملزمان کے قبضے سے43کلاشنکوف سمیت893ہتھیار برآمد کئے گئے۔پی ایچ پی ٹیموں نے دوران ڈیوٹی874اشتہاری ملزمان، 630عدالتی مفروران سمیت مجموعی طور پر22630ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔منشیات کے خلاف آپریشن میں 1183مقدمات درج،206کلوگرام ہیروئن،109کلوگرام چرس،10کلوگرام افیون اور13360لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے بتایا کہ دوران سفر 1978شہریوں کو ابتدائی طبی امدادفراہم کی،554گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا۔4076تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 66334 شہریوں کو شاہرات پر مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔انہو ں نے کہا کہ پی ایچ پی فورس عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شاہرات پرٹریفک حادثات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر پاسداری سختی سے عمل درآمدکروانے کیلئے مصروف عمل ہیں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑا اورڈی آئی جی پی ایچ پی سرفرازاحمد فلکی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ 458 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
