Sep 26, 2022
آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت تمام فیلڈ افسران آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو تھانوں میں تعینات عملے کی نئے سرے سے جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بری شہرت کے حامل سٹاف کو تھانوں اور فیلڈ ڈیوٹی سے فوری ہٹایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو ایک بار پھر کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے افسران فیلڈ میں نکل کر فورس کی کارکردگی پر نظر رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو ہراساں کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ، ایسے
واقعات میں ملوث کسی فرد کو فورس کا حصہ نہیں رہنے دیا جائے گا۔
(روز نامہ جنگ)
*************