آئی جی پنجاب کا8 سالہ مغوی بچے کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس

Sep 22, 2022

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے فیصل آباد میں تاوان کیلئے اغواء ہونے والے آٹھ سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھنے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********