آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
زخمی ڈالفن اہلکار کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکارنے چوہنگ میں دو گروپوں کے مابین تصادم اور فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت اور ڈالفن اہلکار کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے کے احکاما ت جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ زخمی ڈالفن اہلکار کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 450 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************