Sep 19, 2022
لاہور: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس آفیسر شازیہ سرور کو پہلی بار ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا۔
ایس پی شازیہ سرور کا تعلق بلوچستان کے ضلع بولان سے ہے، جن کا تعلق 40ویں کامن سے ہے اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات رہیں۔ شازیہ سرور اس سے قبل ایس پی، پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور اور اے آئی جی جینڈر کرائم بھی رہ چکی ہیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس افسران کو فیلڈ میں بہتر پوزیشنز پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت بڑے شہروں میں بھی
خواتین افسران کو ایس ایچ اوز تعینات کر رہے ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
***********
