آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا احسن اقدام/ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون افسر پہلی بار پنجاب میں ڈی پی او تعینات۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا احسن اقدام/ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون افسر پہلی بار پنجاب میں ڈی پی او تعینات۔
آئی جی پنجاب نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس آفیسر شازیہ سرور کو ڈی پی او لیہ تعینات کردیا۔
ایس پی شازیہ سرور کا تعلق بلوچستان کے ضلع بولان اور پاکستان پولیس سروس کے 40 ویں کامن سے ہے۔
شازیہ سرور اس سے قبل ایس پی، پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور اور اے آئی جی جینڈر کرائم بھی تعینات رہ چکی ہیں۔
خواتین افسران کو فیلڈ میں بہتر پوزیشنز پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ بڑے شہروں میں خواتین کو ایس ایچ اوز تعینات کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آئی جی پنجاب
 فیلڈ میں اہم عہدوں پر خاتون افسران کی تعیناتیوں سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں خواتین افسران و اہلکاروں کو بہتر ورکنگ ماحول دینے کے ساتھ ساتھ سپروائزری پوزیشنز پر تعیناتیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور اسی سلسلے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون افسر کو پہلی بار پنجاب میں ڈی پی او تعینات کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس آفیسر شازیہ سرور کو ڈی پی او لیہ تعینات کردیا۔ ایس پی شازیہ سرور کا تعلق بلوچستان کے ضلع بولان اور پاکستان پولیس سروس کے 40 ویں کامن سے ہے وہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔۔  شازیہ سرور اس سے قبل ایس پی، پولیس سکول آف انٹیلی جنس لاہور اور اے آئی جی جینڈر کرائم بھی تعینات رہ چکی ہیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ خواتین پولیس افسران کو فیلڈ میں بہتر پوزیشنز پر تعینات کیا جا رہا ہے۔  لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت بڑے شہروں میں بھی خواتین افسران کو ایس ایچ اوز تعینات کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ میں دو سینئر خواتین افسران کو بطور بورڈ ممبر شامل کیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں خواتین کے پہلے پولیس اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے اور فیلڈ میں اہم عہدوں پر خاتون افسران کی تعیناتیوں سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

(ہینڈ آؤٹ 449 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Sunday, September 18, 2022