چہلم حضرت امام حسین ؑ کے عزاداری جلوس اور مجالس، صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات

چہلم حضرت امام حسین ؑ کے عزاداری جلوس اور مجالس، صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات
صوبہ بھر میں منعقدہ سینکڑوں جلوسوں اورمجالس کے سیکیورٹی فرائض 42 ہزار سے زائد اہلکار و افسران اور والنٹئیرز نے سر انجام دئیے۔
 اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کو ایس او پیز کے مطابق چار درجاتی سکیورٹی فراہم کی گئی۔ آئی جی پنجاب
سنٹرل پولیس آفس کنٹرول روم سے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی جاری رہی۔ فیصل شاہکار
محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 نافذ،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ڈبل سواری پرعمل درآمد کروایا گیا۔
لاہور میں چہلم حضرت امام حسین ؑ کے ساتھ حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکارکی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے اور ہزاروں اہلکار، افسران اور والنٹئیرز نے ہائی الرٹ ہوکر جلوسوں اور مجالس کو بہترین سکیورٹی فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں مجموعی طور پر301 جلوس اور 530 مجالس منعقد ہوئیں جن کی سیکیورٹی پر 42 ہزار سے زائد اہلکار و افسران اور والنٹیئرزتعینات رہے۔ تمام اضلاع میں اے کیٹیگری کے جلوسوں اور مجالس کو ایس او پیز کے مطابق چار درجاتی سکیورٹی فراہم کی گئی جبکہ سنٹرل پولیس آفس کنٹرول روم سے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی جاری رہی۔ صوبائی دارالحکومت میں چہلم حضرت امام حسین ؑکے ساتھ حضرت داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس پربھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے اورلاہور میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد اہلکار، افسران اور والنٹیرز کو تعینات کیا گیا تھا۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلوسوں، مجالس اور عرس کے سکیورٹی انتظامات کی براہ راست مانیٹرنگ جاری رہی جبکہ خواتین عزاداروں اور زائرین کی سکیورٹی اور چیکنگ کیلئے لیڈی اہلکار فرائض سر انجام دئیے۔
لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت تمام اضلاع کی شاہرات پر منعقدہ جلوسوں کے دوران متبادل راستوں سے ٹریفک کی ہموار روانی رہی اورٹریفک وارڈنز اور سٹاف کی اضافی نفری تعینات نے فرائض ادا کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 نافذ ہے اوراسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ڈبل سواری پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایا گیااورلاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی پاسداری کو سختی سے یقینی بنایا گیا۔

(ہینڈ آؤٹ 448 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Saturday, September 17, 2022