آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پنجاب پولیس میں خواتین کو بہتر ورکنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے متحرک

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پنجاب پولیس میں خواتین کو بہتر ورکنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے متحرک
 یونائیٹڈ اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس (USIP)کے 7 رکنی وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب سے ملاقات
خواتین افسران پولیس فورس کا انتہائی اہم حصہ ہیں انہیں ترقی اورنمائندگی کے یکساں مواقع دئیے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں خواتین کو تھانوں میں بطور ایس ایچ اوز تعینات کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب
گوجرانوالہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا،دیگر اضلاع میں خواتین افسران کو فیلڈ پوسٹنگ میں کمانڈنگ رول دیا جارہا ہے۔
آئی جی پنجاب سے ملاقات کے بعد USIPکے وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب ویمن پولیس کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ خواتین افسران و اہلکاران پولیس فورس کا انتہائی اہم حصہ ہیں انہیں محکمانہ ترقی، اہم سیٹوں پر پوسٹنگ سمیت لیڈر شپ نمائندگی کے یکساں مواقع دئیے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں خواتین کو تھانوں میں بطور ایس ایچ اوز تعینات کیا جارہا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں خواتین پولیس اسٹیشن کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ حال ہی میں پنجاب پولیس ایگزیکٹو بورڈ میں دو سینئرخواتین پولیس افسران کوبطور ممبر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس اقدام کا مقصد ایگزیکٹو بورڈ میں مناسب نمائندگی دینے کے ساتھ ساتھ محکمانہ فیصلہ سازی خواتین افسران کی آراء سے مستفید ہونا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے تمام بڑے شہروں میں خواتین افسران کو فیلڈ پوسٹنگ میں کمانڈنگ رول دیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین شہریوں کی سہولت اور مسائل کے ازالے میں خواتین افسران مثالی کردار ادا کرسکتی ہیں اس لئے زیادہ سے زیادہ لیڈی اہلکاروں و افسران کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ حالیہ سالوں میں پنجاب پولیس کی بھرتیوں میں خواتین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ آئی جی پنجاب نے ان خیالات کا اظہار آج سنٹرل پولیس آفس میں یونائیٹڈ اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس (USIP) کے 7 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پارلیمنٹیرین کمیشن فار ہیومن رائٹس شفیق چوہدری، کنٹری ڈائریکٹر USIP عدنان رفیق اور پروگرام مینیجر کومل دلشاد سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ اجلاس میں ویمن پولیس کونسل کے قیام، متحرک بنانے، اسکے اغراض و مقاصد سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یونائیٹڈ اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس(USIP) وفد میں شامل شخصیات نے ویمن پولیس کونسل کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب سے ملاقات کے بعد USIPکے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب ویمن پولیس کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر رائے بابر اور ڈی آئی جی ٹریننگ کامران عادل بھی موجود تھے۔ دوران اجلاس ویمن پولیس کونسل کے مستقبل کے لائحہ عمل اور اسے مزید فعال بنانے سمیت دیگر تفصیلات بارے مشاورت کی گئی۔ دیگر اضلاع میں موجود خواتین ممبران نے بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کرکے اپنی آراء کا اظہار کیا۔

(ہینڈ آؤٹ 447 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Friday, September 16, 2022