آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا منڈی عثمانوالہ قصور میں زمین تنازع پر فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا منڈی عثمانوالہ قصور میں زمین تنازع پر فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ا ڈی پی او قصور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے منڈی عثمانوالہ قصور میں زمین تنازع پر فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے بتایا کہ منڈی عثمانوالا کے علاقہ گاڑے والا میں گلی میں ریمپ بنانے کے معمولی تنازعہ پر ہمسائے جاوید وغیرہ نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین بھائی جمیل، سلیم اور محمود جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان اور مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچی جبکہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کو شواہد اکٹھے کرنے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو متاثرہ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 445 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, September 15, 2022