آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا گوجرانوالہ میں فائرنگ سے دو بھائیوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا گوجرانوالہ میں فائرنگ سے دو بھائیوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
 آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دو بھائیوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 442 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, September 12, 2022