آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز، شیخوپورہ کا دورہ،چودھویں اینٹی رائٹ کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز، شیخوپورہ کا دورہ،چودھویں اینٹی رائٹ کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت
دو ہفتے دورانئے پر مشتمل اینٹی رائٹ کورس میں پنجاب کانسٹیبلری کے465جوانوں نے حصہ لیا۔
کورس میں شریک جوانوں نے ہنگامی صورتحال اورمجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔
احتجاج، ریلیوں یا مشتعل مظاہرین سے پر امن انداز میں نمٹنے کیلئے اہلکاروں کو یہ تربیت معاون ثابت ہو گی۔ آئی جی پنجاب
جیانگ سو پولیس چین کے ساتھ ہونے والا ایم او یو کے تحت مزید جدید تربیتی کورسز کروائے جائیں گے۔ فیصل شاہکار
احتجاجی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اہلکاروں کا کنڈکٹ ایس او پیز کے مطابق پروفیشنل ہونا چاہئے۔ آئی جی پنجاب
 اہلکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے خصوصی اینٹی رائٹ کورس تشکیل دیا، 7 ہزار سے زائد افسران و جوان کورس کر چکے ہیں۔ کمانڈنٹ احسان طفیل

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور دھرنوں جیسی ایمرجنسی صورتحال میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کا کنڈکٹ اینٹی رائٹ تربیتی کورس کے ایس او پیز کے مطابق پروفیشنل ہونا چاہئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس اور جیانگ سو پولیس چین کے ساتھ ہونے والے ایم او یو کے تحت مزید جدید تربیتی کورسز کروائے جائیں گے تاکہ فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہواور احتجاجی صورتحال میں شرپسندوں کی کاروائیوں سے شہریوں کی جان ومال اور املاک کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ مشتعل مظاہرین سے پر امن انداز میں نمٹنے کیلئے تمام اہلکاروں کو مرحلہ وار خصوصی اینٹی رائٹ کورس کروایا جارہا ہے، کورسزمکمل کرنے والے اہلکار اینٹی رائٹ میں حاصل کردہ مہارتوں کو دوران ڈیوٹی فیلڈ میں نافذ کریں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس پرتشدد مظاہرین، احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ سے احسن انداز سے نبرد آزما ہونے کیلئے فورس کی استعداد کار میں اضافہ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اینٹی رائٹ فورس کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پنجا ب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد، شیخوپورہ کے دورے پر افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب نے چودھویں اینٹی رائٹ کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دو ہفتے دورانئے پر مشتمل اینٹی رائٹ کورس میں پنجاب کانسٹیبلری کے465جوانوں نے حصہ لیااورکورس میں شریک جوانوں نے ہنگامی صورتحال اورمجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ کورس پاس آؤٹ کرنیو الے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارتوں کے ذریعے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرکے اپنی صلاحیتوں کا عملی ثبوت دیا۔ کمانڈنٹ پی سی احسان طفیل نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے جدید مہارتوں پر مبنی خصوصی اینٹی رائٹ کورس تشکیل دیا گیاہے اور 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان خصوصی اینٹی رائٹ کورس کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کورس مکمل کرنے والے پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج، ریلیوں یا مشتعل مظاہرین سے پر امن انداز میں نمٹنے کیلئے اہلکاروں کو یہ تربیت معاون ثابت ہو گی۔ آئی جی پنجاب نے پیشہ وارانہ تربیت، عملی مہارت اور جدید طریقہ کار کے شاندار مظاہرہ پر جوانوں کو شاباش دی۔بعد ازاں آئی جی پنجاب نے پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، دوران اجلاس کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، احسان طفیل نے تربیتی کورسز سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور بارے بریفنگ دی جبکہ آئی جی پنجاب نے تربیتی ماڈیولز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔  

(ہینڈ آؤٹ 441 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, September 12, 2022