Sep 07, 2022
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے مغل پورہ لاہور میں تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(روز نامہ ایکسپریس)
**************