آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس
اجلاس میں خواتین افسران کو پولیس ایگزیکٹو بورڈ میں مناسب نمائندگی دینے کا فیصلہ
دو سینئر خواتین افسران آئندہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بطور ممبر شرکت کریں گی۔  
پیشہ ورانہ امور اور محکمانہ فیصلہ سازی میں خواتین افسران کی آراء سے مستفید ہوا جائے گا۔
نوجوان پولیس افسران کو بھی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بطور آبزورو ممبر شرکت کا موقع دیا جائے گا۔آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں خواتین افسران کی مناسب نمائندگی دی جائے گی اور دو سینئر خواتین افسران آئندہ منعقد ہونے والے پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں میں بطور ممبر شرکت کریں گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد پیشہ ورانہ امور اور محکمانہ فیصلہ سازی میں خواتین افسران کی آراء اور تجربات سے مزید بہتر انداز میں مستفید ہونا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین پولیس افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا انتہائی اہم حصہ ہیں جن کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا اور انہیں محکمانہ ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ نوجوان افسران کو بھی آئندہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بطور آبزورو ممبر شرکت کا موقع دیا جائے گا اور ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں نوجوان افسران کی شمولیت کا مقصدا نہیں مستقبل کی فیصلہ سازی اور پالیسی میکنگ کیلئے تیار کرنا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ سنٹرل پولیس کی تمام برانچوں میں اختیارات اور فرائض کی مساوی تقسیم کو یقینی بنایا جائے تاکہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی مزید تیز اور آسان ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور ڈی آئی جی آئی ٹی نے اپنی برانچوں کے پیشہ ورانہ امور بارے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق مختلف انتظامی و پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سینئر افسران نے زیر بحث امور  کے متعلق اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ زیر بحث امور بارے افسران کی پیش کردہ تجاویز کے مطابق تمام امور کو اپ گریڈ کرکے فیصلہ سازی کیلئے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس فورس کی ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے سپروائزری افسران انتظامی امور کی موثر انجام دہی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں تمام ایڈیشنل آئی جیز، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جیزاور اے آئی جیزسمیت فیلڈ یونٹس کے سربراہان نے شرکت کرکے اظہار خیال کیا۔

(ہینڈ آؤٹ 438 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, September 7, 2022