آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا مغل پورہ لاہور میں تہرے قتل کی واردات کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا مغل پورہ لاہور میں تہرے قتل کی واردات کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب،آئی جی پنجاب کا ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے مغل پورہ لاہور میں تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 437 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, September 6, 2022