آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ کا دورہ، جوانوں کی تربیتی مشقوں اور فائرنگ پریکٹس کاجائزہ لیا۔

ملک کے اندرونی دشمنوں سے مقابلے کے لیے ایلیٹ پولیس کے جوان ہمہ وقت تیار
 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہمیں اندرونی دشمنوں کے خاتمے کا تجدید عہد کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب
اندرونی دشمنوں کے خاتمے میں ایلیٹ فورس کی قربانیاں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار
کچے کے علاقے میں آپریشن سمیت تمام ہائی پروفائل آپریشنز میں ایلیٹ فورس اپنے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ آئی جی پنجاب
ہنگامی حالات سے فوری نمٹنے اور ایلیٹ فورس کے رسپانس ریٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے مشقیں جاری رکھی جائیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ کا دورہ، جوانوں کی تربیتی مشقوں اور فائرنگ پریکٹس کاجائزہ لیا۔
 زیر تربیت جوان پوری تندہی سے پیشہ ورانہ تربیت حاصل کریں، ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے افسران کو دوران میٹنگ اور ایلیٹ فورس کے جوانوں سے خطاب میں اہم ہدایات جاری کیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ ملک کے اندرونی دشمنوں، دہشت گردوں اور شر پسند عناصر اور سماج دشمنوں عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے ایلیٹ فورس کے جوان ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہمیں سرزمین پاکستان کے اندرونی دشمنوں کے خاتمے کا تجدید عہد کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اندرونی دشمنوں کے خاتمے میں ایلیٹ فورس کی قربانیاں کسی تعارف کی محتاج نہیں، کچے کے علاقے میں خطرناک مجرمان کی کمین گاہوں کے خاتمے سمیت تمام ہائی پروفائل آپریشنز میں ایلیٹ فورس اپنے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ ایلیٹ فورس پنجاب پولیس کا انتہائی اہم دستہ ہے جس نے سماج دشمن عناصر کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زیر تربیت ایلیٹ اہلکار پوری تندہی سے پیشہ ورانہ تربیت حاصل کریں اور ہنگامی حالات سے فوری نمٹنے اور ایلیٹ فورس کے رسپانس ریٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے مشقیں جاری رکھی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے ایلیٹ کے جانباز فیلڈ میں آکر ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کا عمل جاری رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایلیٹ اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مختلف شعبوں کے ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات سے استفادہ جاری رکھا جائے اور زیر تربیت اہلکاروں کو جدید پیشہ ورانہ ٹریننگ کے علاوہ دوران تربیت بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملک کے اندرونی دفاع میں ایلیٹ فورس کا کردار انتہائی فعال ہے، ایلیٹ کو نئے ہتھیاروں و جدید وسائل کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب سے بات چیت جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ایلیٹ ٹریننگ سنٹرکے دورے کے موقع پر افسران و اہلکاروں سے دوران میٹنگ خطاب اور میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔
ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں آمد پر جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی جس کے بعد آئی جی پنجاب نے ایلیٹ فورس کی فزیکل ایکسر سائز اورآپریشنل مہارتوں کے حوالے سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دہشت گردوں کے حملے کی صورت ایلیٹ جوانوں نے ایس او پیز کے مطابق اپنی کاروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے نشانہ بازی کی مشقوں کے حوالے سے ایلیٹ اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس کا جائزہ بھی لیا۔آئی جی پنجاب نے ایلیٹ فورس کے زیر استعمال اسلحے، جدید سازو سامان اور دیگر سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔
ایلیٹ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کے دوران کمانڈنٹ ایلیٹ ٹریننگ کالج ایڈیشنل آئی جی کنور شاہ رخ نے آئی جی پنجاب کو ٹریننگ سنٹر کے پیشہ ورانہ امور اور اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورسز بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ایلیٹ اہلکاروں کو کرائم فائٹنگ کے حوالے سے ماڈرن پریکٹس اور مہارتوں پر تفصیلی کورسز کروائے جائیں اورانہیں دہشت گردی، فرقہ واریت سمیت ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ماہر فائٹرکے طور پر تیار کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اہلکاروں کے ٹریننگ ماڈیولز کا ادوبارہ جائزہ لیا جائے اورا گر کسی کورس کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے تو مناسب تبدیلی کرکے اسے لاگو کردیا جائے۔ اجلاس کے بعد آئی جی پنجاب نے ایلیٹ جوانوں کے اہلکاروں سے دربار سے خطاب کیا اور انہیں فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے دربار میں ایلیٹ اہلکاروں کے مسائل بھی سنے اور ان کے ازالے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے تربیتی کورسسز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیے۔جبکہ انھوں نے شجر کاری مہم کے تحت ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں میں پودا بھی لگایا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ، ڈی آئی جی ایلیٹ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔  

(ہینڈ آؤٹ 436 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, September 6, 2022