آر پی اوگوجرانوالہ منیر مسعود مارتھ کی کتاب ''Fallacy of Militant Ideology'' کے حوالے سے سی پی او میں خصوصی تقریب کا انعقاد

آر پی اوگوجرانوالہ منیر مسعود مارتھ کی کتاب ''Fallacy of Militant Ideology''  کے حوالے سے سی پی او میں خصوصی تقریب کا انعقاد
اس کتاب کو معروف برطانوی پبلشنگ ادارے  ''Tailor and Francis''   نے شائع کیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے منفرد تخلیقی کاوش پرتعریفی سرٹیفیکیٹ دیااور ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ نے اپنی کتاب میں مسلم دنیا کو درپیش انتہا پسندی کے چیلنجز پر فکر انگیز انداز میں روشنی ڈالی ہے۔
کتاب میں قرآن، احادیث اور بنیادی اسلامی تاریخ کو حوالہ جات کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ
چار سال میں مکمل کی گئی اس کتاب کا مقصد مغربی دنیا میں اسلام کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنا ہے۔ منیر مسعود مارتھ
آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ کی کاوش کو سراہتے ہوئے دیگر افسران کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ پولیس افسران کوپیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے اپنے تجربات اور مشاہدات پر مبنی تخلیقی کام جاری رکھنا چاہئیے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایسی کاوشیں پولیس افسر کے وسیع مطالعہ اورفیلڈ تجربات کی عکاسی کرتی ہیں جس سے پڑھنے والوں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ اہم مسائل کے حوالے سے پالیسی سازی کرنے میں معاونت حاصل ہوتی ہے۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے آر پی او گوجرانوالہ، ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ کی تحریر کردہ کتاب ''Fallacy of Militant Ideology'' کو احسن کاوش قرار دیتے ہوئے اسے دیگر افسران کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ منیر مسعود مارتھ کی تحریر کردہ کتاب کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ نے اپنی تحریر کردہ کتاب''Fallacy of Militant Ideology'' آئی جی پنجاب کو پیش کی۔ اس کتاب کو معروف برطانوی پبلشنگ ادارے  ''Tailor and Francis'' نے شائع کیا ہے جبکہ ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ اسی موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔آئی جی پنجاب نے منفرد تخلیقی کاوش پرتعریفی سرٹیفیکیٹ دیااور ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ نے اپنی کتاب میں مسلم دنیا کو درپیش انتہا پسندی کے چیلنجز پر فکر انگیز انداز میں روشنی ڈالی ہے اور کتاب میں قرآن، احادیث اور بنیادی اسلامی تاریخ کو حوالہ جات کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ نے دوران گفتگو کہاکہ چار سال میں مکمل کی گئی اس کتاب کا مقصد مغربی دنیا میں اسلام کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر ڈی آئی جی منیر مسعود مارتھ نے انکا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس اورڈی آئی جی ویلفیئر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 435 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, September 5, 2022