آئی جی پنجاب کا ملتان میں 7 سالہ بچی کے مبینہ قتل کے واقعہ کا نوٹس،آر پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

Sep 04, 2022

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں 7 سالہ بچی کے مبینہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سینئر افسران بچی کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(روزنامہ آواز)

***********