آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ

Sep 03, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر) نوسربازوں نے آئی جی پنجاب کو بھی نہ بخشا آئی جی پنجاب کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ بن گیا زرائع کے مطابق فیصل شاہکار کے نام سے بنے اکاؤنٹ سے پولیس کے حوالے سے مختلف پوسٹس بھی شیئر کی جا رہی ہیں جبکہ آئی جی آفس کی جانب سے اکاؤنٹ جعلی قرار دیتے ہوئے رپورٹ کرنے کے لئے ایف آئی اے رابطہ کر لیا گیا پنجاب پولیس نے اکاؤنٹ رپورٹ کرنے کے لئے شہریوں سے اپیل کی ہے۔

(روزنامہ پاکصتان)

************