آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ملتان میں 7 سالہ بچی کے مبینہ قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ملتان میں 7 سالہ بچی کے مبینہ قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کی سی پی او ملتان کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ملتان میں 7 سالہ بچی کے مبینہ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او ملتان کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سینئر افسران بچی کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 434 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, September 3, 2022