ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت پی ایچ پی کی ویڈیو لنک آر اوز کانفرنس کا انعقاد

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت پی ایچ پی کی ویڈیو لنک آر اوز کانفرنس کا انعقاد
 تمام ریجنل آفیسرز نے گذشتہ تین ماہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے ہدایات جاری کیں۔
شاہرات پر حادثات کی صورت میں پی ایچ پی فرسٹ ریسپانڈر کا کردار مزید تندہی اور فرض شناسی سے ادا کرے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی
 سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پی ایچ پی کی کارکردگی قابل ستائش ہے، اسی جذبے کے ساتھ کاوشیں جاری رکھی جائیں۔ ریاض نذیر گاڑا
 عوام الناس کے ساتھ مثالی رویہ اختیار کیا جائے تاکہ پی ایچ پی کا مثبت تاثر مزید مستحکم ہو۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی
معاشی دیانتداری کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ دیانتداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ریاض نذیر گاڑا
کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، اس حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کروایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی
ریجنل آفیسر ز فورس کی فلاح و بہبود کے لیے ہسپتال، لیبارٹریز اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کریں۔ریاض نذیر گاڑا

انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکارکے ویژن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑا کی ہدایت پر صوبے کی تمام ہائی ویز پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی ہموار روانی کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اپنے بیٹ ایریاز میں فرسٹ رسپانس فورس کے فرائض بھی تندہی سے ادا کر رہی ہیں۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ صوبے کی تمام شاہرات پر پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں اورجرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
  تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نذیر گاڑا نے ریجنل آفیسرز کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی سرفراز احمد فلکی، ایس ایس پی  پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز عثمان اعجاز باجوہ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ تمام ریجنل آفیسرز نے اپنے زیر کمان ریجن کی 3 ماہ کی کارکردگی بارے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کو بریف کیا۔ ایڈیشنل آئی جی صاحب نے درج ذیل ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ شاہرات پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔پنجاب ہائی وے پٹرول کا ہر افسر و جوان قابل فخر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے، عوام الناس کے ساتھ مثالی رویہ اختیار کیا جائے تاکہ پی ایچ پی کا مزیدمثبت تاثر قائم ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ حادثات و سانحات میں رسٹ ریسپانڈر کا کردار ادا کریں تا کہ عوام کا اعتماد پنجاب ہائی وے پٹرول پر مزید بہتر ہو۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے کہاکہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے، ان کے ساتھ پر شفقت اور نرم رویہ اختیار کیا جائے تاکہ اس مشکل وقت میں ان کی ہر ممکن داد رسی ہو سکے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے ڈیرہ غازی خان ریجن میں سیلاب زدگان کی مدد و معاونت پر پی ایچ پی ڈی جی خان کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ بھی اسی جذبہ کے ساتھ فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ ریجنل ایم ٹی اوز سرکاری گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں اور دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں استعمال کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے تاکید کی کہ معاشی دیانتداری کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ دیانتداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اورکرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے ہدایت کی کہ اختیارات کا غلط استعمال کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں میرٹ پر قانونی کاروائی کی جائے جبکہ ناجائز اسلحہ و منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریجنل آفیسر ز فورس کی فلاح و بہبود کے لیے آزادانہ فیصلے کریں اور ہسپتال، لیبارٹریز اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے جائیں جبکہ فورس کی ویلفیئر کے زیر التواء تمام کیسز کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑا نے ہدایت کی کہ افسران کا ماتحت سٹاف سے رویہ مثالی ہونا چاہیے۔ دوران انسپکشن ریجنل اور ڈسٹرکٹ آفیسرز فورس کو درپیش مسائل سنیں اور ان کو ہر ممکن طور پر حل کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ کوارڈینیشن کو بہتر بنایا جائے اور ریجنل و ڈسٹرکٹ آفیسرز متعلقہ ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کریں خصوصاً ضلع رحیم یار خان جہاں کچہ کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 433 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Thursday, September 1, 2022