آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ننکانہ صاحب دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل ارسلان اعجاز کو خراج تحسین۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ننکانہ صاحب دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل ارسلان اعجاز کو خراج تحسین۔
شہیدکانسٹیبل ارسلان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں منہیس جنوبی چکنمبر 286 سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب میں ادا کردی گئی۔
کانسٹیبل ارسلان اعجاز جیسے فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب۔
شہید ارسلان کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں،زندگی کے ہر قدم پر محکمہ پولیس انکے شانہ بشانہ موجود رہے گا۔ آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خاں
شہیدکانسٹیبل ارسلان کے سوگوران میں والد ین اور دو بھائی شامل ہیں۔   ڈی پی ننکانہ صاحب

آئی جی پنجاب فیصل شاہکارنے ننکانہ صاحب دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل ارسلان اعجاز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے ارسلان اعجاز جیسے فرض شناس اور بہادر افسران و اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلدگرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل ارسلان اعجاز اپنے ہمراہی ملازم ظفر اقبال کے ساتھ واربرٹن کے گاوں سبحان پورہ میں محافظ گشت کر رہا تھا کہ دو مشکوک موٹر سوار کو دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس جوانوں کو موٹر سائیکل کی ٹکر ماری اور موٹر سائیکل چھوڑ کر کھیتوں کی طرف فرار ہو گئے۔ کنسٹیبل ارسلان نے ملزمان کا تعاقب کیا جس پر انہوں نے فائر مار دیا جو سیدھا اسکی چھاتی پر لگا اور وہ شہید ہو گیا۔ شہید کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں منہیس جنوبی چکنمبر 286 سانگلہ ہل میں ادا کردی گئی۔ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خاں اور ڈی پی او ننکانہ سید خالد ہمدانی نے شہید کی میت پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ شہید ارسلان کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون یقینی بنائیں گے۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہید کنسٹیبل ارسلان نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جان قربان کر دی۔ ایسی فورس کے کمانڈر ہونے پہ فخر ہے جس نے عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کنسٹیبل ارسلان کو شہید کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ شہید کی نماز جنازہ میں ضلعی پولیس، سیاسی رہنماء، سول سوسائٹی اور میڈیانمائندگان نے شرکت کی۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب بتایا کہ شہیدکانسٹیبل ارسلان اعجاز کے سوگوران میں والد ین اور دو بھائی شامل ہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 432 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Wednesday, August 31, 2022