آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت پنجاب پولیس سپورٹس بورڈ بارے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت پنجاب پولیس سپورٹس بورڈ بارے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس
 پولیس فورس کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، وسائل کی دستیابی سمیت قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں نمائندگی پر غور۔
پنجاب پولیس کے کھلاڑی کبڈی، والی بال ٹیم سمیت دیگر اہم کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔اجلاس میں بریفنگ
گذشتہ سال پنجاب پولیس نے قومی سطح کے مقابلوں میں 24 میڈلز حاصل کیے۔ آئی جی پنجاب کو بریفنگ
قومی و بین الاقوامی سطح پرپنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بروقت ترقیوں پر ترجیحی اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب
اضلاع اور ریجن کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے سالانہ شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھاکر محکمے کا نام روشن کرنے والے اتھلیٹ اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں بہترین مواقع اور ٹریننگ سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قومی و بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کی بروقت ترقیوں پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کو ہدایت کی کہ اضلاع اور ریجن کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے سالانہ شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اور کھلاڑیوں کی تربیت اور پریکٹس کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلے فورس کی ذہنی و جسمانی صحت اور فٹنس کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لہذا پولیس کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید نکھارنے کیلئے افسران ذاتی دلچسپی میں مزید اقدامات یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس سپورٹس بورڈ بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پنجاب پولیس میں سپورٹس کے فروغ کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا جبکہ  پولیس فورس کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، وسائل کی دستیابی سمیت قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں نمائندگی پر غور کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ صاحبزادہ شہزاد سلطان اور چیف سپورٹس آفیسر غازی محمد صلاح الدین نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑی کبڈی، والی بال ٹیم سمیت دیگر اہم کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں اور گذشتہ سال پنجاب پولیس نے قومی سطح کے مقابلوں میں 24 میڈلز حاصل کیے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس کے کھلاڑی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں صرف ان کو بہتر ٹریننگ، دستیاب سہولیات اورپریکٹس کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے منظم حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ آئی جی پنجا ب نے ہدایت کی کہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سخت محنت اور پریکٹس کا سلسلہ جار ی رکھیں اور کوچز بھی اپنے فرائض بہتری سے سر انجام دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن راہنمائی اور تعاون فراہم کریں۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس فاروق مظہر اور چیف سپورٹس آفیسر غازی محمد صلاح الدین موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 431 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, August 31, 2022