پیشہ وارانہ دیانتداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ ریاض نزیر گاڑا

Sep 02, 2022

لاہوریکم ستمبر-انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکارکے ویژن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑا کی ہدایت پر صوبے کی تمام ہائی ویز پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی ہموار روانی کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اپنے بیٹ ایریاز میں فرسٹ رسپانس فورس کے فرائض بھی تندہی سے ادا کر رہی ہیں۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ہدایت کی کہ صوبے کی تمام شاہرات پر پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں اورجرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
  تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نذیر گاڑا نے ریجنل آفیسرز کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی سرفراز احمد فلکی، ایس ایس پی  پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز عثمان اعجاز باجوہ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ تمام ریجنل آفیسرز نے اپنے زیر کمان ریجن کی 3 ماہ کی کارکردگی بارے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کو بریف کیا۔ ایڈیشنل آئی جی صاحب نے درج ذیل ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ شاہرات پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔پنجاب ہائی وے پٹرول کا ہر افسر و جوان قابل فخر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے، عوام الناس کے ساتھ مثالی رویہ اختیار کیا جائے تاکہ پی ایچ پی کا مزیدمثبت تاثر قائم ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ حادثات و سانحات میں رسٹ ریسپانڈر کا کردار ادا کریں تا کہ عوام کا اعتماد پنجاب ہائی وے پٹرول پر مزید بہتر ہو۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے کہاکہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے، ان کے ساتھ پر شفقت اور نرم رویہ اختیار کیا جائے 

(روز نامہ انصاف)

**********