آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ننکانہ صاحب دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل ارسلان کے شہید ہونے کے واقعہ کا نوٹس۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا ننکانہ صاحب دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل ارسلان کے شہید ہونے کے واقعہ کا نوٹس۔
آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب۔
ڈی پی اوننکانہ صاحب کوملزمان کی گرفتار ی کا حکم۔  
کانسٹیبل ارسلان جیسے فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو جلد از جلد کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ننکانہ صاحب پنڈ واربرٹن میں دوران ڈیوٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل ارسلان اعجاز کے شہید ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
 آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبل ارسلان جیسے فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوننکانہ صاحب کو ملزمان کی فوری گرفتار ی لیے چھاپے مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔انھوں نے ڈی پی اوننکانہ صاحب کو ہدایت کی کہ شہید کانسٹیبل ارسلان اعجاز کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھا جائے اورملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 431 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 30, 2022