آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکا ڈیرہ غازی خان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکا ڈیرہ غازی خان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی۔  
آئی جی پنجاب نے سیلاب زدگان کیلئے جاری پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا، متاثرین میں راشن بیگز بھی تقسیم کیے۔
پنجاب پولیس کے 6ہزار سے زائد جوان صوبہ بھر میں سیلاب زدگان کی معاونت کیلئے کام کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
پولیس کی 400گاڑیاں، 288بائیکس، 74موٹر بوٹس اور دیگر وسائل ریسکیو ورک میں حصہ لے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس کی جانب سے 388ریلیف کیمپ لگائے گئے، 20ہزار 6سوشہریوں اور 6ہزار سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ڈی جی خان، راجن پور، میانوالی، لیہ، بھکر، مظفر گڑھ سمیت دیگر متاثرہ اضلاع میں پولیس سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متحرک ہے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی سیلاب کے دوران ریسکیو ورک میں اچھی کارکردگی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، متاثرین کی مدد و بحالی ہم سب کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ آئی جی پنجا ب نے کہاکہ مشکل وقت میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے پنجاب پولیس تمام وسائل کا استعمال یقینی بنارہی ہے اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی مدد، تحفظ اور انہیں سہولیات دینے کیلئے دیگر ضلعی و حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ پنجاب پولیس کے 6ہزار سے زائد جوان صوبہ بھر میں سیلاب زدگان کی معاونت کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں اور ڈی جی خان، راجن پور، میانوالی، لیہ، بھکر، مظفر گڑھ سمیت دیگر متاثرہ اضلاع میں پولیس سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متحرک ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ریسکیو ریلیف ورک میں پولیس کی 400گاڑیاں، 288بائیکس، 74موٹر بوٹس اور دیگر وسائل ریسکیو ورک میں حصہ لے رہے ہیں، پنجاب پولیس کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں 388ریلیف کیمپس لگائے گئے جبکہ متاثرہ علاقوں کے 743دیہاتوں کو خالی کروایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہاکہ 20ہزار 6سومتاثرین سیلاب اور 6ہزار سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف ورک جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ دریائی چیک پوسٹوں پرتعینات پولیس ٹیمیں الرٹ ہیں اور پولیس کی تمام موٹر بوٹس متاثرین کی مدد اور ریلیف ورک میں مصروف ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سیلاب کے دوران ریسکیو ورک میں اچھی کارکردگی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ وہ خدمت خلق کے جذبے سرشار ہوکر متاثرین کی خدمت و مدد میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈیرہ غازی خان میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے موقع پر افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف مقامات پر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اورسیلاب زدگان کی مدد کیلئے جاری پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی امدادی کاروائیوں بارے آگاہ کیاآئی جی پنجاب کو نشیبی علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، پنجاب پولیس کی جانب سے راشن بیگز بھی تقسیم کیے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او آفس میں سیلاب کے دوران بہترین فیلڈ ورک سے عوام کی خدمت کرنے والے پولیس افسران و اہلکار وں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی خدمت و سہولت کیلئے سرگرم رہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ہینڈ آؤٹ 430 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, August 30, 2022