آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا سیالکوٹ میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور زبان کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا سیالکوٹ میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور زبان کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کو ٹریس کرکے جلد گرفتار کرنے کا حکم۔
ڈی پی او سیالکوٹ متاثرہ خاندان سے قریبی رابطہ رکھیں۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے سیالکوٹ میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور زبان کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کو ٹریس کرکے جلداز جلد گرفتار کرنے اورمتاثرہ خاندان سے قریبی رابطہ رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 429 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, August 29, 2022