آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا بھکر میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا بھکر میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے بھکر میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ سے دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بھکر کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 428 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, August 29, 2022